پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی طرف سے مستحق خواتین میں کپڑوں کی تقسیم
باغ ۔ پی ایف پی نیوز
پریس فار پیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام ناڑ شیر علی خان کے مقام پر مستحق خواتین میں ملبوسات تقیسم کیے گۓ ۔اس موقع پر پریس فار پیس فاؤنڈشن کی پراجیکٹ مینجر روبینہ ناز نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پریس فار پیس فاؤنڈیشن نے ناڑ شیر علی خان سناڑ کے مقام پر ویمن ووکشنل سنٹر میں خواتین اور بچیوں کو ہنر مند بنایا اور خواتین کے تیار کردہ ملبوسات بعض مخیر حضرات نے ان بچیوں سے خرید کر مستحق خواتین میں تقیسم کیے گئے اس سے یہ فائدہ ہوا کہ جن ہنر مند خواتین نے ملبوسات تیار کیے انہیں اس کی معقول اجرت مل گئی اور جو خواتین مالی حالات کی وجہ سے عید پر کپڑے نہیں خرید سکتی ان کو کپڑوں کے ذریعے مدد کی گئی - انھوں نے کہا کہ یہ ہمارا پاہلٹ پراجیکٹ ہے جو الحمداللہ کامیاب رہا۔مستقبل میں اس کا دائرہ مزید بڑھا یا جائے گا -اس موقع پر اہل علاقہ نے پریس فار پی...