Thursday, April 25
Shadow

Tag: ناول نگار

امیمہ ثمن۔ناول نگار

امیمہ ثمن۔ناول نگار

رائٹرز
میرا نام امیمہ ثمن  ہے اور میں ایک طالبہ ہوں اور اردو ادب سے خاصہ شغف رکھتی ہوں ۔مجھے بچپن سے ہی لکھنے کا بے حد شوق تھا ۔اردو ادب پڑھنا میرا پسندیدہ مشغلہ ہے۔لکھنے کا آغاز میں نے تقریباً 2021 میں مختلف اخبارات میں کالم نگاری سے کیا ۔ پھر بچوں کے صفحے کے لیے بھی لکھا ۔افسانہ نگاری اور ناول نگاری کی طرف بھی بڑھی۔ اسکرپٹ بھی لکھا ،جس پہ شوٹنگ بھی ہوئ اور وہ ایک سوشل میڈیا ایجنسی کی تقریب میں ان ایئر بھی ہوا۔میری پہلی کتاب  " عصمت "2022 میں  شائع ہوئی جس نے کافی مقبولیت سمیٹی اور اشاعت کے بعد چند ہی دنوں میں ماشاءاللہ میری سوچ سے بھی زیادہ فروخت ہوئی ۔میری دوسری تصنیف (ناول) زیر طبع ہے۔ ...
کرن عباس کرن۔ افسانہ نگار، ناول نگار -مظفر آباد

کرن عباس کرن۔ افسانہ نگار، ناول نگار -مظفر آباد

رائٹرز
کرن عباس کرنکرن عباس کرن ایک ابھرتی ہوئی لکھاری ہیں جن کی پہلی کتاب کو ادبی حلقوں اور قارئین میں بھرپورپزیرائی ملی ہے - وہ خود کو نووارد سمجھتی ہیں لیکن ان کی تحریر میں ایک کہنہ مشق قلم کار کا رنگ جھلکتا ہے-انھوں نے کالج اور یونیورسٹی کے ابتدائی ایام میں کچھ افسانے اور کہانیاں تحریر کیں۔ شاعری کو بھی اپنا شغل بنایا لیکن بعدمیں شاعری سے کنارہ کشی کر کے ساری توجہ نثر نگاری پر مرکوز کر دی ہے۔ ان کی کہانیوں کا مجموعہ ’’گونگے خیالات کا ماتم‘‘ کے عنوان سے شائع ہو چکا ہے۔۔ لاک ڈاؤن کے دوران کے ایک ناول لکھا  جو جنگ سنڈے میگزین میں ’’دھندلے عکس‘‘ کے عنوان سے قسط وار شائع ہونے کے بعد پریس فارپیس فاؤنڈیشن  یو کے کے زیر اہتمام شائع ہوا ہے۔  گونگے خیالات کا ماتم   ...
محمد احمد رضا انصاری – کہانی نویس – ناول نگار -کوٹ ادو

محمد احمد رضا انصاری – کہانی نویس – ناول نگار -کوٹ ادو

رائٹرز
محمد احمد رضا انصاریمحمد احمد رضا انصاری ایک باصلاحیت نوجوان لکھاری ہیں- وہ ناول نگار، کہانی کار اور افسانہ نگار ہیں -اب تک ایک سو دس سے زائد کہانیوں اور افسانے کے خالق ہیں-"دوسرے کپڑے" ان کی پہلی کتاب تھی جو2020 میں شائع ہوئی۔ان کی دوسری کتاب  "خلائی دوست" کے نام سے شائع ہوئی۔ ان کی تیسری کتاب"صدیوں کے آسیب"جنوری2023 میں چھپی۔ ان کی چوتھی کتاب" خونی جیت" پریس فارپیس فاؤنڈیشن یو کے زیراہتمام مارچ 2023 میں شائع ہوئی ہے جو کہانیوں اور ایک خوبصورت ناولٹ پر مشتمل ہے۔ ...
انیلا طالب –  مصنفہ۔ ناول نگار – گجرانوالہ

انیلا طالب – مصنفہ۔ ناول نگار – گجرانوالہ

رائٹرز
انیلا طالبانیلا طالب بین الاقوامی کم عمر مصنفہ اور ایک بہت اچھی مقررہ ہونے کے ساتھ ساتھ  فوٹوگرافر اور ذہین ایمبیسیڈر بھی ہیں انہوں نے دس برس کی عمر سے لیکچرز دینا شروع کیۓ اور اب تک وہ مختلف فورمز پر آٹھ سو پچاس سے زائد لیکچرز دے چکی ہیں انیلا طالب نے سولہ برس کی عمر میں اپنی تحریری سفر کا آغاز کیااور صرف سترہ برس کی عمر میں انکی کتاب دعا تقدیر بدل دیتی ہے شائع ہوئی۔انہوں نے ناولز لکھنے کا آغاز پاکستان کے مختلف ڈائجسٹوں سے کیا- ماہنامہ پھول اور فیملی میگزین میں بھی لکھتی رہیں۔حنا، شعاع، پاکیزہ، دوشیزہ اور دیگر ڈائجسٹ میں ان کے ناولز اورافسانے شائع ہوتے رہتے ہیں -انہوں نے پانچ کتابیں تصنیف کیں۔جن میں چھو لو آسمان پاکستان کا پہلا  نثری ہائکو اردو  مجموعہ قرار پائی تو ادبی حلقوں کی جانب سے انہیں بھرپور سراہا گیا -رواں سال ان کی تصنیف روشن ستارے منظر عام پر آئی تو قارئین نے اسے دل کھول ک...
مائدہ شفیق کا پہلا ناول “پاکبا ز”  تبصرہ نگار ، ظہیر احمد مغل

مائدہ شفیق کا پہلا ناول “پاکبا ز” تبصرہ نگار ، ظہیر احمد مغل

تبصرے
ناول : پاکباز ، ناول نگار: مائدہ شفیق ، تبصرہ نگار : ظہیر احمد مغل کشمیر میں پونچھ کی زرخیز زمین کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ کرشن چندر جنہیں منجھا ہوا افسانہ نگار اور ناول نگار مانا جاتا ہے ، نے پونچھ سے میٹرک پاس کی۔ اور ان کی زندگی کا اہم حصہ کشمیر ، بالخصوص پونچھ میں گزرا۔  پونچھ سے بے شمار ادباء نے اردو ادب کی خدمت کی۔ موجودہ دور میں بھی پونچھ سیکٹر سے بہترین ادب تخلیق ہور ہا ہے ۔ بے شمار شعرا اور نثر نگار منظر عام پر آ رہے ہیں ۔  حال ہی میں عباس پور سے تعلق رکھنے والی مائدہ شفیق کا ناول ''پاکباز'' منظر عام پر آیا۔ یہ ناول شائع ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ یہ مختصر ناول کل 104صفحات پر مشتمل ہے اور ''کتب خانہ'' کے زیر اہتمام دیدہ زیب شکل میں شائع ہوا ہے۔ یہ ناول کرونا وائرس (Covid-19)کے تناظر میں ایک لڑکی ''لاریب'' کے باطنی سفر کی کہانی ہے ۔ مصنّفہ نے بڑی مہ...
غلام الثقلین نقوی ، افسانہ نگار، ناول نگار، سفرنامہ نگار

غلام الثقلین نقوی ، افسانہ نگار، ناول نگار، سفرنامہ نگار

رائٹرز
غلام الثقلین نقوی کے حالات زندگی غلام الثقلین نقوی 12 مارچ، 1922ء کو چوکی ہنڈن، نوشہرہ، ریاست جموں و کشمیر میں پیدا ہوئے-انہوں نے مرے کالج سیالکوٹ سے گریجویشن، سینٹرل کالج لاہورسے بی ٹی کی ڈگریاں حاصل کیں اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ نومبر 1968ءسے اپنی سبکدوشی تک وہ گورنمنٹ کالج لاہور سےمنسلک رہے۔ ادبی خدمات غلام الثقلین نقوی بیک وقت افسانہ، سفرنامہ، مضامین اور ناول کی صنف...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact