Wednesday, April 24
Shadow

Tag: میڈیا

لمحہ موجود میں انسانی نفسیات ،سوشل میڈیا اور  ہماری ذمہ داریاں،خصوصی تحریر و تجزیہ: نسیمِ اختر

لمحہ موجود میں انسانی نفسیات ،سوشل میڈیا اور  ہماری ذمہ داریاں،خصوصی تحریر و تجزیہ: نسیمِ اختر

آرٹیکل
خصوصی تحریر و تجزیہ نسیمِ اختر ٹیکنالوجی کے استعمال و دستیابی نے زندگی کے بنیادی اصولوں و تصورات میں تبدیلی اور ممکنات کے مواقع پیدا کردیے ہیں ، سوشل میڈیا پوری دنیا کے لئے رابطے کا پلیٹ فارم بن چکا ہے ،جہاں تمام لوگ اپنی آراء باہمی اشتراک کر سکتے ہیں۔ اور اپنے مسائل کے بارے میں بات چیت اور ان کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔سوشل میڈیا کے حقیقی پہلو کے بارے میں بات کرنے سے پہلے یہ جانناضروری ہے کہ سوشل میڈیا ہے کیا؟ آج کی اس ترقی یافتہ دور میں شاید ہی کوٸ ذی شعور شخص یہ نہ جانتا ہو کہ سوشل میڈیا کیا ہے۔ یہ اس دنیا میں بسنے والے انسانوں کو خواہ وہ کسی بھی خطے سے تعلق رکھتے ہوں آپس میں ملانے کا ذریعہ ہے ۔سوشل میڈیا  لوگوں میں انفرادی اور اجتماعی طور پر آپس میں ملانے کا ذریعہ ہے ۔ لوگ اس نیٹ ورک کے ذریعے اپنے نظریات و خیالات تصاویر ویڈیوز اور حتی کے اپنے مسائل اور ان کا حل بھی دوسرو...
اللہ تیرا شکر، رانی کے اپنے گھر کی تکمیل ہوگئی ، جبار مرزا

اللہ تیرا شکر، رانی کے اپنے گھر کی تکمیل ہوگئی ، جبار مرزا

تصویر کہانی
کہانی کار اور تصاویر : جبار مرزا  یہ بھی میری ایک صحافتی یاد ھے ، برسوں پہلے رانی کو انار کا ایک پودا پسند آگیا اور گلابی رنگ کا امرود میری پسند تھا ، رانی کی خواہش تھی اپنا گھر بنائیں گے تو یہ دونوں پودے وہاں لگائیں گے لہذا 19/20 برس سے وہ پودے گملوں میں ہی لگے رہے۔ یوں ہم ہر سال بونسائی نظرئیے کے تحت دونوں پودوں کی گملوں میں ہی تراش خراش کر دیتے ، وہ بساط کے مطابق پھل بھی دیتے رہے ، وقت گزرتا گیا یوں پودے مٹی کے گملوں میں اور ہم دنیا کے گملے میں بوڑھے ہوگئےمگر گھر پھر بھی نہ بن سکا ، ایسے میں 17 جنوری 2021ء آن پہنچا، رانی عدم سدھار گئی وہ اپنے اصلی گھر چلی گئی۔ ہم نے بھی یہ موقع غنیمت جانا اور رانی کے پہلو میں اپنے گھر کا پلاٹ بھی مختص کرا لیا اور اپنی اپنی پسند کے وہ دونوں پودے سرہانے لگا کر رانی کا خواب پورا کر دیا ، وعدہ نبھا دیا، ہماری ایک غزل کا شعر ھے کہ وفائے وع...
خدمت کاسفر

خدمت کاسفر

ہماری سرگرمیاں
تد وین : ڈ ا کٹر نگہت یونس ، تحریر: راجہ وسیم، فرید الہادم ، تصاویر: امیر الدین مغل۔ آٹھ ا کتوبرکا زلزلہ اور پریس فار پیس کی امدادی سرگرمیاں۔ آٹھ اکتوبر2005ء کوصبح 8:52منٹ پر آزاد کشمیر کے بیشتر حصے اور صوبہ سرحد کے کچھ علاقے میں آنے والے قیامت خیز زلزلے نے ان علاقوں میں موجود ہر جان دار بے جان چیز کو بے پناہ نقصان پہنچایا،جن لوگوں نے متاثرین کی امداد کی پوری قوم ان کی تہہ دل سے شکر گزار ہے ان لوگوں کا احسان زندگی بھر نہیں بھلایاجاسکتا جنھوں نے اس کڑے وقت متاثرین کی دل کھول کر مدد کی اس مشکل گھڑی میں مقامی این جی اوز اور لوگوں نے بھی شاندار خدمات سرانجام دیں ایک ایسے وقت میں جب مواصلات کے تمام رابطے ختم ہو چکے تھے اور متاثرہ علاقوں میں دور دور تک زندگی کے آثارنہیں نظر آتے تھے۔ کچھ لوگ ایسے تھے جو دیوانہ وار امدادی کاموں میں لگے ہوئے تھے ان کو اپنی اور اپنے خاندان والوں ک...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact