Thursday, April 25
Shadow

Tag: لائن آف کنٹرول

لائین آف کنٹرول پر جنگ بندی تحریر راشد نزیر

لائین آف کنٹرول پر جنگ بندی تحریر راشد نزیر

آرٹیکل
تحریر راشد نزیرمحمدندیم لائن آف کنٹرول کے قریبی گاؤں سہڑہ ضلع پونچھ کارہنے والاہے جوکہ مزدوری کرکے اپنااوراپنے خاندان کے اخراجات پورے کرتاہے۔جب 5اگست 2019ء کوبھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی گئی اورپاکستان وبھارت کے درمیان سرحدی تناؤمیں اضافہ ہواایل اوسی پرروزانہ کی بنیادپرفائرنگ اورگولہ باری سے ہزاروں شہری متاثرہوئے۔محمدندیم بھی بھارتی گولہ باری سے متاثرہوابھارتی گولہ باری سے محمدندیم کاگھرمکمل تباہ ہوگیااورمحمدندیم کی بیس سالہ بہن شہیدہوئی جوان بھائی معذورہوگیا،محمدندیم کی طرح کے درجنوں خاندان ایسے ہیں جوبھارتی گولہ باری کاشکارہوکراپنے پیاروں کوکھوچکے ہیں۔پاکستان اوربھارت کی ایل اوسی کی جنگ بندی کے بعدمحمدندیم سے ملاقات ہوئی توبے حدخوش تھاکہ اسے اب روزگاربھی ملے گااورمحمدندیم اپنے دیگرگھروالوں کے ساتھ بلاخوف اپنے گھرمیں رہ سکتاہے۔لیکن اس کے دل میں خدشات بھی تھے کہ یہ ام...
تقسیم جموں و کشمیر کی طرف پیش رفت ؟ تحریر ملک عبدالحکیم کشمیری

تقسیم جموں و کشمیر کی طرف پیش رفت ؟ تحریر ملک عبدالحکیم کشمیری

آرٹیکل
ملک عبدالحکیم کشمیری فروری 2021 چیف آف آرمی سٹاف پاکستان جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں خطاب کرتے ہوئے کہا یہ وقت ہے  تمام اطراف امن کا ہاتھ بڑھایا جائے اُن کے الفاظ تھے ”It is time to extend hand of peace in all directions.۔ شدید تناؤ کے ماحول میں جنرل باجوہ کی گفتگوہندوستان کیلئے ایک پیغام تھا  ”آؤ امن کی طرف پیش قدمی کریں“ نتیجتاً 24 اور 25 فروری 2021 کی درمیانی رات دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹنٹ جنرل پرم جیت سنگھ سانگھا اور میجر جنرل نعمان ذکریا کے درمیان ہاٹ لائن پر گفتگو کا ایک اور دور ہوا جس کے بعد 2003 کے سیز فائر لائن معاہدے کو بحال کیا گیا۔ فائر بندی معاہدے کےتیسرے روز 28 فروری 2021 کو جماعت اسلامی اور حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنما علی گیلانی کی طرف سے  لائن آف کنٹرول فائر بندی اور 2003  ک...
ایل او سی پرسیز فائرکا اتفاق اورکشمیریوں کے حقوق، اطہرمسعود وانی

ایل او سی پرسیز فائرکا اتفاق اورکشمیریوں کے حقوق، اطہرمسعود وانی

Uncategorized
اطہرمسعود وانی پاکستان اور ہندوستان نے غیر متوقع طور پر کشمیر کو غیر فطری اور کشمیریوں کو جبری طورپر تقسیم کرنے والی لائین آف کنٹرول پر فائربندی سے اتفاق کیا ہے۔ جمعرات(25فروری)کو پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) نے ایک دوسرے کے بنیادی معاملات اور تحفظات کو دور کرنے پر اتفاق کیا ہے، جو امن کی خرابی اور تشدد کا سبب بنتے ہیں۔  دونوں فریقین نے ایل او سی اور دیگر تمام سیکٹرز پر تمام معاہدوں، سمجھوتوں اور جنگ بندی پر سختی سے عمل پیرا ہونے پر اتفاق کیا۔ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز(ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن گفتگو اورجاری مشترکہ بیان کے بعد دونوں فریقین نے لائن آف کنٹرول اور دیگر تمام راستوں پر تمام معاہدوں ، افہام و تفہیم اور فائرنگ بند کرنے پر سختی سے اتفاق ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact