Saturday, April 27
Shadow

Tag: شاعر

ناصر زیدی – شاعر – افسانہ نگار – مدیر – لاہور

ناصر زیدی – شاعر – افسانہ نگار – مدیر – لاہور

رائٹرز, شخصیات
ناصر زیدی   جناب ناصر زیدی صاحب کا نام ادب کی دنیا میں انتہائ عزت و احترام سے لیا جاتا ہے۔ ایک بہترین شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ، نقاد اور عمدہ نثر نگار بھی تھے۔ مختلف شعراء اور ادبی شخصیات نے کئی جگہ ان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناصر زیدی اردو ادب و شاعری کا ایسا نمائندہ ہیں، جو غزل کے بنیادی موضوع،  احساسات اور جذبات کو اپنے شعروں میں پروتا ہے۔ شعر و ادب کی دنیا میں اس اعلیٰ مقام تک  پہنچنے میں ان کی ریاضت اور شب و روز محنت بھی شامل تھیں۔ انہوں نے اپنی زمانہ طالب علمی میں ہی اشعار کہنے شروع کر دیے تھے اور باقاعدہ ادبی زندگی کا آغاز  1966 میں ادبِ لطیف جیسے مشہور زمانہ جریدے  کی ادارت سے کیا۔ ادبِ لطیف کے علاوہ ماہانہ شائع ہونے والے شمع، بانو، آئینہ، بچوں کی دنیا، امنگ، رنگ و بیاں اور اخبار مصنفین جیسے ادبی اور سماجی رسائل کے مدیر بھی رہے۔...
احسن عزیز انجنئیر، ادیب ، شاعر،  میرپور

احسن عزیز انجنئیر، ادیب ، شاعر، میرپور

رائٹرز
انجینئر احسن عزیز ایک بلند پایہ ادیب اور شاعر تھے ۔ انھوں نے انجنئیرنگ کی تعلیم میرپور میں حاصل کی - وہ طلبہ سیاست میں بھی متحرک تھے۔ انہوں نے نوجوانی میں ہی ایسی بلند پایہ کتابیں لکھی ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے ۔ احسن عزیز انجنئیر کی تصانیف  1۔تمہارا مجھ سے وعدہ تھا  2۔اجنبی کل اور آج 3۔اک فرض جسے ہم بھول گئے
ندیم پہانوڑی

ندیم پہانوڑی

رائٹرز
شاعر، گلوکار، پہاڑی زبان، راولاکوٹ ندیم پہانوڑی ندیم پہانوڑی شاعر اور گلو کار ہیں۔ وطن سے محبت ان کی پہاڑی شاعری کا حوالہ ہے۔ ان کا تعلق  خطہ جنت نظیر وادی پرل راولاکوٹ کے نواح میں واقع ایک خوبصورت گاؤں بن بہک سے ہے ۔ان کا اصل نام  ندیم احمد اعوان ہے ۔ شاعری کے موضوعات اپنی مادر وطن کی غلامی او ر محکومی کا درد ، ماں بولی پہاڑی سے محبت اورتلاش معاش میں وطن سے دور جا کر بسنے والوں کےجذبات کی عکاسی ان کے لکھے&n...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact