پریس فارپیس کے مرکزی دفتر پر شرپسند وں کے حملہ کے خلاف صحافیوں کا شدید احتجاج

مظفرآباد پریس فارپیس کے مرکزی دفتر پر شرپسند وں کے حملہ کے خلاف نیلم پریس کلب کے صحافیوں کا شدید احتجاج:
 نیلم+مظفرآبادمیں پریس فار پیس کے مرکزی دفترپر شرپسندوں کے حملہ اور کوارڈینیٹرامیرالدین مغل ،راجہ وسیم کوزخمی کرنے کے خلاف نیلم پریس کلب کے زیر اہتمام وادی نیلم کے صحافیوں کا شدید احتجاج حملہ کرنے والوں کوگرفتار کرنے کا مطالبہ۔ نیلم پریس کلب کے صدر طارق محمود چغتائی کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک صحافیوں نے مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حملہ کی مزمت اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا احتجاجی مظا ہرے سے خطاب کرتے ہوئے نیلم پریس کلب کے صدر طارق محمود چغتائی۔ ضلعی کوار ڈینیٹر حافظ نصیر الدین،نیلم پریس کلب کے عہدیداران طارق مقبول خاجہ ،خواجہ فیاض،جلال الدین مغل، خواجہ بشارت۔سفیر احمد ۔خواجہ صدیق اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس فار پیس کے دفتر پر حملہ کی پر زور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ایسے عناصر ذاتی مفاد کی خاطر ایسے اقدان اٹھا رہے ہیں لیکن ان کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ صحافی اپنا دفاع قلم کے زریعہ کرنا جانتے ہیں مقررین نے کہا کہ انتظامیہ فوری ایکشن لیکر ملزمان کہ گرفتار کرے۔
Comments