غزل / ماہم حامد

ماہم حامد ۔ڈیرہ غازی خان خدا کی زمیں کے خدا بن رہے ہیں سمجھتے ہیں سب سے جدا بن رہے ہیں نہیں ہے گماں سا بھی انساں کے جیسا ترے لوگ یا رب یہ کیا بن رہے ہیں دکھا کر دلوں کو سکوں سے ہیں سوتے انہیں کیا جو جیون سزا بن رہے ہیں […]
غزل/ بنت افضل ہد ؔی

اداسی مٹانا نہیں میرے بس میں ارے مسکرانا نہیں میرے بس میں تمنا ہے دل کی اسے دیکھے جاؤں جسے دیکھے جانا نہیں میرے بس میں ملے کاش اس کی گلی سے گزرنا نگر جس کے جانا نہیں میرے بس میں وہ اک شخص میرے لئے تو جہاں تھا مگر اس کو پانا نہیں میرے […]
نثری نظم : جام شہادت از قلم : عصمت اسامہ

از قلم : عصمت اسامہ۔ یہ کون اٹھ کے گیا ہے ؟ کہ جس کے نقش ـ قدم سے زمین و آسماں ضو فشاں ہیں ملت ـ براہیم سے پھر اک اسماعیل نے خود کو پیش کیا ہے شہیدوں کا قافلہ کب رکا ہے؟ یہ شرف جس کو مل گیا وہی زیب ـ داستاں ہے […]
غزل ۔ رجب چوہدری

رجب چوہدری مرے بخت کا تو ستارہ نہیں ہے یہ مانے بنا اب گزارا نہیں ہے یہی بات تجھ کو گوارا نہیں ہے تمہارا تھا جو اب تمہارا نہیں ہے یہ کس نے کہا تم سے جانِ تمنا مجھے جان سے اب تو پیارا نہیں ہے یہی اک خطا ہے سرِ بزم میں نے تجھے […]
نظم: سورج کا بانجھ پن، سدرہ سحر عمران

سدرہ سحر عمران ہم نہیں جانتے دھوپ کا ذائقہ کیا ہے روشنی کی شکل کس سے ملتی جلتی ہے یہ پرندے کون ہیں ہم درختوں کو چراغ لکھتے ہیں ہوا کو موت یہ پتے ہمارے آنسو ہیں ہمیں کیا خبر کہ آسمان کا رنگ تمہارے لہجے کی طرح نیلا کیوں ہے ؟ ہم نے سیڑھیوں […]
دعائیہ کلام/ سامعہ افتخار

سامعہ افتخار نہ ہی کرسکی ہوں میں حق ادا اے مرے خدا اے مرے خدا مری زندگی مرے راستے ہیں الگ الگ ہیں جدا جدا نہ ہی کرسکی ہوں میں حق ادا اے مرے خدا اے مرے خدا مجھے منزلوں کی تلاش ہے نہ ہی راستہ کوئی راس ہے تو سمیٹ کر سبھی فاصلے کوئی […]
بوڑھا درخت۔۔۔۔ علی فیصل

علی فیصل جو ہو چکا ہے کچھ بوڑھا۔جھک گیا ہے،تھوڑا سا ہے وہ خمیدہ۔ نوخیز پودے اسے ہٹانا چاہتے تھے ۔ اپنی جگہ وسیع تر بنانا چاہتے تھے ۔ شجر ناتواں کو جڑوں سے ہٹا کر۔اپنے وجود کو فورا بڑھانا چاہتے تھے۔ بوڑھا درخت انہیں سیراب کرنا چاہتا تھا۔ ان کے ننھے وجود کا سہارا […]
غزل/ شازیہ عالم شازی

شازیہ عالم شازی کب تک مجھے ستاؤ گے کب تک رلاؤ گے میں کھو گئی تو کس سے محبت جتاؤ گے چھوٹی سی ایک بات پہ ترک تعلقات! میں تو سمجھ رہی تھی مجھے تم مناؤ گے وہ بھی تمہاری سوچ پہ ہو جائے گا فدا تم جس کو میرے پیار کی غزلیں سناؤ گے […]
رمضان المبارک / گل بخشالوی
گل بخشالوی تحفہ مرے رحیم کا رمضان خوب ہے اُمت میں مصطفےٰ کی یہ پہچان خوب ہے تحفے میں ساتھ لایا ہے جنت مرے لےے اک ماہ کو نصیب یہ مہمان خوب ہے آباد مسجدیں ہیں درود وسلام میں اے دل تراویحات میں قرآن خوب ہے رازق نے جو لکھا تھا وہ سحری کو کھالیا […]
عرضِ حال بحضور سرورِ کائنات ۔۔۔!!!کلام: کوکب علی

کلام: کوکب علی راولپنڈی پاکستان میرے رسول کریم جیسے دعائیں قیمتی پھول ہوتی ہیں اور پھول کبھی پتھر نہیں بن سکتے اسی طرح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس جہاں سے اس جہاں میں پکارنا ایک لافانی پکار ہے آپ کے در پر ہماری دستکوں کے نشاں ہمیشہ باقی رہیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے ہونٹوں نے بھی شاید ویسی ہی […]