Tuesday, April 16
Shadow

بی ٹی ایم کی راولاکوٹ درخت لگاؤ مہم

یہ تصویر بی ٹی ایم گلوبل کی رولاکوٹ ٹیم کی مقامی محکمہ جنگلات کے افسران سے ملاقات کے دوران لی گئی۔ بی ٹی ایم گلوبل ٹیم کے ارکان مقدس شہزاد، اریج شہزاد، ملائکہ، خزیمہ، شانزہ اور ازکی ۃالعین نے فورسٹ ڈپارٹمنٹ سے میٹنگ کی اور 07 فروری 2021 کو درخت لگاؤ مہم کا فیصلہ ہوا۔ اس پروگرام کے تحت بی ٹی ایم گلوبل راولاکوٹ میں فورسٹ ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے پودے اور درخت لگائے گی۔

بی ٹی ایم گلوبل کا تعارف


یہ ایک غیر منافع بخش اور غیر سیاسی نوجوانوں کی تنظیم ہے۔ اس تنظیم کی چیر پرسن سمیرہ فرخ  ہیں ۔  اس تنظیم کا آغاز 2010 میں ہوا۔

 اس تنظیم کا مقصد اللہ کی رضا کیلئے کام کرنا  ۔ معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا،  لوگوں کی بھوک ,پیاس اور تکالیف دور کرنا اور زندگی کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنا.ہے۔ بی ٹی ایم کی ٹیم اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ  شراکت داری, خدمات اور انتھک محنت ہی وہ چیزیں ہیں جو ہمیں موت کے بعد بھی زندہ رکھتی ہیں۔بی ٹی ایم کا مقصد عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرنا جس میں حکومت اور عوام کے درمیان ایک مضبوط ترسیلات و جوابدہی نظام کا نفاذ ,عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا, نوجوانوں کو انکی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں اجاگر کرنا شامل ہیں.

بی ٹی ایم کے مقاصد :

• خواتین کی ترقی اور انکو بااختیار بنانا

• تعلیم

•غربت کا خاتمہ

• صحت

• ماحولیاتی تحفظ

• غیر نصابی سرگرمیاں

• یتیموں کی ترقی اور مدد کرنا

• دیگر تنظیموں کے ساتھ تعاون

• سماجی خدمات اور برادری کو متحرک کرنا

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact