Thursday, April 25
Shadow

Month: January 2021

انار کے حشرات اور ان کا تدارک

انار کے حشرات اور ان کا تدارک

آرٹیکل
عبدالحفیظ اسسٹنٹ پلانٹ پتھالوجسٹ آپ نے یہ محاورہ تو سنا ہی ہوگا کہ ایک انار اور سو بیمار۔ یہاں مسئلہ یہ ہے کہ اگر انار ہی بیمار پڑ جائے تو کیا کریں؟ پھلوں کو سوراخ کرنے والے حشرات اور دیگر امراض انار کو لاحق ہو سکتے ہیں۔ مثلاً انار کی تتلی انار کے پھولوں پر انڈے دیتی ہے ۔ جس کے بعد انڈوں سے سنڈیاں نکل کرنو زائیدہ پھل کے اندرچلی جاتی ہیں۔ اور یہیں سے ہمارا کام شروع ہوتا ہے۔ پھلوں کو سوراخ کرنے والے حشرات انار کی تتلی(Virachola isocrates) اورپھل کی سنڈی(Pomegranate Fruit Borer) ۔ انار کے یہ دو ہی بڑے دشمن ہیں۔انار کی تتلی Anar Butter Fly(Virachola isocrates ) اور پھل کی سنڈی(Pomegranate Fruit Borer (Deudorix isocratea)لائیکینڈی (Lycaenidae) خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ براعظم ایشیا میں انڈیا، سری لنکا اور پاکستان میں بکشرت سے پائے جاتے ہیں۔ اس کا نر پروانہ نیلے رنگ جبکہ مادہ بھ...
منشیات سے پاک کشمیر

منشیات سے پاک کشمیر

آرٹیکل
تحریر :-  شبیر احمد ڈار آج کل منشیات کا استعمال ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ جو فرد کی ذہنی کیفیت ، رویے ، گھریلو زندگی، معاشرے اور قوم کو بھی تباہ و برباد کر دیتی ہے۔ نشہ جرائم کی وجہ منشیات کا استعمال اتنی بری عادت ہے جو انسان کو جائز و ناجائز ہر برا کام کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ عہد حاضر میں جرائم کے واقعات پر نظر ڈالی جائے تو سب سے زیادہ جرائم نشے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ٹریفک حادثات میں بھی یہی وجہ سامنے آتی ہے۔ خواتین بھی منشیات جیسی  لعنت کا استعمال کر رہی ہیں جو ایک المیہ ہے۔ منشیات کی سب سے پہلی سیڑھی سگریٹ نوشی ہے، جو انسان کو نشے کا عادی بناتی ہے اور بعد ازاں وہ منشیات فروشوں کے ساتھ کام کرنے لگتا اور دوسروں کو بھی نشے کا عادی بنا دیتا ہے۔ منشیات ایک زہر منشیات میں آئس کرسٹل، حشیش، تمباکو، ہیروئین، مہنگی نشہ آور ادویات، فارما سیوٹیکل ڈرگز،شراب، چرس، پان، گٹکا، نسوار، ...
دیہی ترقیاتی اسکیم برائے آ زاد جموں وکشمیر

دیہی ترقیاتی اسکیم برائے آ زاد جموں وکشمیر

خبریں, پی ایف پی نیوز
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ آزاد کشمیر کے دیہی علاقوں میں چھوٹے کسانوں کی مالی معاونت کے ذریعے 300 ڈیری یونٹس کا قیام عمل میں لا رہا ہے۔ قرض کا مارک اپ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آزاد کشمیر ادا کرے گا۔سکیم / پروجیکٹ کا بنیادی مقصد پرائیویٹ سطح پر موجودہ مال مویشی کی پیداوار کو بڑھانا، ترقی دینا اور پیداوار کو بڑھا نے کیلئے نئے نئے طریقے متعارف کروانا ہے۔ شرائط و ضوابط دائرہ کار: اس اسکیم کا دائرہ کار زرعی ترقیاتی بینک مظفرآباد زون کی تمام شاخوں / برانچوں تک ہو گا۔ قرض کی اہلیت لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آزاد کشمیر کا سفارش کردہ کسان ہی یہ قرضہ لینے کا مجاز ہو گا۔ مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقللون کیس فائل / کتابچہزرعی پاس بک / فرد جمعبندیدوعدد تصاویر قرضے کی حد محکمہ میں رجسٹرڈ کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ دس لا...
خاتون جنت:حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا

خاتون جنت:حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا

آرٹیکل
 (20جمادی الثانی،یوم پیدائش کے حوالے سے خصوصی تحریر) ڈاکٹر ساجد خاکوانی اس نیلے آسمان کے نیچے اور زمین کے اس سینے پر محسن انسانیت ﷺکو سب سے عزیزترین اگر کوئی شخصیت تھی تو وہ آپﷺ کی لخت جگر حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھاہی تھیں۔آپ ﷺنے اپنی اس جگرگوشہ کوجنت میں عورتوں کی سردار قرار دیا۔ایک روایت کے مطابق آپﷺ حضرت فاطمہ الزہرارضی اللہ تعالی عنھاکی خوشبو سونگھ کرفرماتے کہ ان میں سے مجھے بہشت کی خوشبوآتی ہے کیونکہ یہ اس میوہ جنت سے پیداہوئی ہیں جو شب معراج جبرائیل نے مجھے کھلایاتھا۔ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالی عنھاکے بطن سے آپﷺ کی کل چار شہزادیاں تھیں،حضرت زینب،حضرت رقیہ،حضرت ام کلثوم اور حضرت فاطمہ الزہرارضی اللہ تعالی عنھن،ان میں سے حضرت فاطمہ سب سے چھوٹی اور سب سے زیادہ لاڈلی تھیں۔بڑی تینوں آپﷺ کی عمرعزیزمیں ہی انتقال فرماگئی تھیں،صرف حضرت فاطمہ الزہرارضی اللہ تعال...
بی ٹی ایم کی راولاکوٹ درخت لگاؤ مہم

بی ٹی ایم کی راولاکوٹ درخت لگاؤ مہم

تصویر کہانی
یہ تصویر بی ٹی ایم گلوبل کی رولاکوٹ ٹیم کی مقامی محکمہ جنگلات کے افسران سے ملاقات کے دوران لی گئی۔ بی ٹی ایم گلوبل ٹیم کے ارکان مقدس شہزاد، اریج شہزاد، ملائکہ، خزیمہ، شانزہ اور ازکی ۃالعین نے فورسٹ ڈپارٹمنٹ سے میٹنگ کی اور 07 فروری 2021 کو درخت لگاؤ مہم کا فیصلہ ہوا۔ اس پروگرام کے تحت بی ٹی ایم گلوبل راولاکوٹ میں فورسٹ ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے پودے اور درخت لگائے گی۔ بی ٹی ایم گلوبل کا تعارف یہ ایک غیر منافع بخش اور غیر سیاسی نوجوانوں کی تنظیم ہے۔ اس تنظیم کی چیر پرسن سمیرہ فرخ  ہیں ۔  اس تنظیم کا آغاز 2010 میں ہوا۔  اس تنظیم کا مقصد اللہ کی رضا کیلئے کام کرنا  ۔ معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا،  لوگوں کی بھوک ,پیاس اور تکالیف دور کرنا اور زندگی کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنا.ہے۔ بی ٹی ایم کی ٹیم اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ  شراکت داری, خدمات او...
گوجری غزل

گوجری غزل

شاعری, غزل, گوجری
شاعر:شبیر الزمان شوبی دس تھارو کہ ارادو اے سجنڑاں فر کد آنڑ غو کو وعدو اے سجنڑاں تھارو کائی پیام آیو نا سلام آیو تَم کیووں انو ڈاڈو اے سجنڑاں تھارا دیس ماں نفرتاں کا بسیرو اے ھنوں پُھل پیار کا رادو اے سجنڑاں میناں کیووں اِنا ساڑ سٹیو اے ھنؤں تھارا کہ کھادو اے سجنڑاں تَم دور ہو او دل ڈاڈو مجبور ہو او ہائے پردیسیوں غو رب راکھو اے سجنڑاں تَم میرا نال کیووں کھیڈ کھیڈاے ہوں بے چارو مچ سادو اے سجنڑاں پکی یاری کس نال لایی اے شوبی زندگی تے کچو داغو اے سجنڑاں ...
ایجنٹ کون اورکیوں؟

ایجنٹ کون اورکیوں؟

آرٹیکل
ہاشم قریشی جب کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس کے بارے میں  اس واقعے کو دیکھنے والے ایک جیسی کہانی بیان نہیں کرتے ۔ بلکہ اپنی اپنی سوچ اور شعور کے مطابق لوگ کہانی بیان کرتے ہیں۔  پھر اگلے اس کو مزید اپنی سوچ کے مطابق بیان کرتے ہیں۔   مجھے افسوس کے ساتھ یہ   بتانا پڑ رہا  ہے کہ آج تک کسی صحافی نے تحقیق کے ساتھ اس واقعے ( گنگا  جہاز کے اغوا)  کو نہ پرکھا ہے اور نہ ہی تمام ثبوتوں کو کھُل کر پبلک کے سامنے پیش کیا ؟ میرے چند سوالات  یہ ہیں؟  اگر یہ انڈیا کی سازش ہوتی تو ہم 30 جنوری سے لےکر 2 فروری تک 80 گھنٹوں تک کیوں اس پر بیٹھ جاتے ؟ کیونکہ اگر جہاز نہ جلایا جاتا تو سازش کامیاب ہی نہیں ہوتی ؟ (گنگا کو لاہور کے ایئرپورٹ پرجلا دیا گیا تھا)  کیا ہمیں 80 گھنٹوں تک جہاز سے نیچے نہیں اُتارا جاتا ؟ اگر خوف و ڈر میں پستول کے با...
الوداع حافظ سلمان بٹ۔  قیوم افسر

الوداع حافظ سلمان بٹ۔ قیوم افسر

شخصیات
سردار قیوم افسر خان// سابق ممبر قومی اسمبلی اور لاکھوں مظلوم افراد کی موثر آواز حافظ سلمان بٹ اللہ کی جنتوں کے مہمان بن گے۔ اللہ رب العزت درجات بلند فرمائیں۔ آمین ۔ اس موقعہ پہ برادر جبران بٹ اور دیگر فیملی ممبران سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ حافظ صاحب اپنے زمانہ طالب علمی میں پورے پاکستان اور کشمیر میں ایک جرا ت مند، دلیراور صالح راہنما کے طور پہ ابھرے۔ پاکستان میں 1992 کے الیکشن میں قاضی حسین احمد مرحوم کے حلقہ میں الیکشن مہم چلانے کا موقعہ ملا ۔ وہاں دیگر راہنما لیاقت بلوچ صاحب ، میاں مقصود صاحب اور دیگر کے علاوہ حافظ صاحب کے حلقہ میں بھی جانے کا اتفاق ہوا۔ پورے لاہور شہر میں ھر کسی کے انتحابی جلسہ کی ڈیمانڈ تھی کہ حافظ صاحب کو لازمی شرکت کرنا ھے۔ ایسا ہی ایک جلسہ میاں مقصود صاحب کے حلقہ کا تھانہ گوالمنڈی کے علاقے میں رکھا گیا تھا۔ قاضی صاحب اسٹیج پہ پہنچ چکے تھے۔ قاضی صاحب...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact