وقا ئع نگار : محمد خورشید بیگ / تصویر بشکریہ “جہدو جہد”( فائل فوٹو)

سابق مرکزی صدر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (جے کے این ایس ایف) کامریڈ امجد شاہسوار جموں کشمیر کی آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے – مرحوم  طویل عرصہ سے ملائشیا میں مقیم تھے۔ کامریڈ امجد شاہسوارجموں کشمیر میں جدید سائنسی سوشلزم کے نظریات کا جرات مندی سے دفاع کرنے اور نوجوانوں کو نظریات سے لیس کرتے ہوئے انقلابی قیادت کی تعمیر کرنے والے اولین رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں. کامریڈ امجد شاہسوار نے نہ صرف جموں کشمیر میں بلکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں متعدد مرتبہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، پولیس تشدد اور ریاستی جبر کے خلاف ہمیشہ سینہ تان کر کھڑے رہے. 

اپنے تیس سالہ سیاسی کیرئیر میں ایک نڈر، بے باک اور نظریات پر اپنا سب کچھ قربان کر دینے والے کامریڈ امجد شاہسوار نے نوجوانوں اور محنت کشوں کے حقوق کی بازیابی اور جموں کشمیر کی آزادی کےلئے لازوال جدوجہد کی اور اپنی آخری سانس تک انقلابی جدوجہد کا سرگرم حصہ رہے. انکے اسی کردار کی وجہ سے ہر سیاسی نظریہ اور سوچ کے حامل طلبہ اور نوجوانوں میں وہ بے حد مقبول رہے. جموں کشمیر میں بسنے والے انقلابی نوجوان ایک باصلاحیت نوجوان سے محروم ہو گئے ہیں.

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact